جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سانحہ 9 مئی،عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں

datetime 26  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں، فوجی حراست میں لئے جانے والے 9مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی،تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے مجرموں میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2سال قید بامشقت،جناح ہاؤس حملے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6سال قید بامشقت،جناح ہاؤس حملے میں ملوث ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6سال قید بامشقتا اورجناح ہاؤس حملے میں ملوث علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6سال قید بامشقت سنائی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9سال قید بامشقت، اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹ سنٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2سال قید بامشقت اور ہیڈکوارٹر دیر سکانٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو4سال قید مشقت کی سزاسنائی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈئر (ر)جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم کو 6سال قید بامشقت، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4سال قید بامشقت،قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9سال قید بامشقت،پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2سال قید بامشقت، جناح ہاس حملے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7سال قید بامشقت،جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6سال قید بامشقت، جناح ہاس حملے میں ملوث نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4سال قید بامشقت اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2سال قید بامشقت، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین بھٹہ کو 3سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث امجد علی ولد منظور احمد کو 2سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6سال قید بامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10سال قید بامشقت،راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال قید بامشقت،بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2سال قید بامشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث مدثر حفیظ ولد حفیظ اللہ کو 6سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2سال قید بامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر سکاٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث محمد سلیمان ولد سیعد غنی جان کو 2سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر سکاٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو 4سال قید بامشقت،چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو 4سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث وقاص علی ولد محمد اشرف کو 6سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث امیر ذوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو 4سال قید بامشقت، اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر سکاٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو 2سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2سال قید بامشقت ، بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو 9سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2سال قید بامشقت،ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3 سال قید بامشقت، راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو 2سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل ولد میردادخان کو 9سال قید بامشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن(ریٹائرڈ)ولد بشیر احمد محسن کو 2سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر سکاٹس تیمر گرہ حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2سال قید بامشقت،گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو 2سال قید بامشقت،چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو 4سال قید بامشقت، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمان کو 7سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد ولد نصر اللہ جان کو 9سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اللہ ولد بیعت اللہ کو 9سال قید بامشقت اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث خالد نوازولد حامد خان کو 9سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی حراست میں لئے جانے والے 9مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ہے،تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر بے کہاہے کہ قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…