ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے سردی کے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ملک میں سردی نے ڈیرے جمائے رکھے ہیں، جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتی کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں بھی سرد ہوائوں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے۔

مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، گلگت میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جہاں رواں سال اوسطا درجہ حرارت کم سے کم منفی 8 ڈگری تک گرگیا، دس برس قبل یہ منفی 3 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔ جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ اسکردو کا اوسطا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 11 ڈگری تک گرگیا، جو دس برس میں 8 ڈگری تک گرگیا، سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…