واشنگٹن (این این آئی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعینات نمائندہ برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینل نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے،
امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ گرینل سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی مشن کے سفیر کے طور پر نامزد کیے جانے اور پاکستان کے ساتھ امریکا کے خارجہ تعلقات کی پالیسی کے بارے میں بات کی۔رچرڈ گرینل نے مزید کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے، بائیڈن انتظامیہ جو کام 4 سال میں کرنے میں ناکام رہی وہ آخری 45 دن میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔