ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

تہران (این این آئی) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں پر نئے نقصانات پہنچانے کیلئے تیار ہے۔

اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے یومِ فوج کے موقع پر اپنے پیغام میں ایرانی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں بھی ماضی کی طرح بہادری سے وطن کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں جرات و استقامت کے ساتھ اپنی سرزمین، سمندر اور قومی پرچم کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت اور مضبوط صف بندی کے ساتھ ایرانی فوج نے دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا اور دنیا پر ان کی کمزوری و ذلت واضح کر دی۔مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی فوج کے ڈرونز امریکی اور صہیونی مجرموں پر بجلی بن کر گرتے ہیں، جبکہ بحریہ دشمنوں کو نئی شکستوں کا مزہ چکھانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے یومِ فوج کے موقع پر تمام فوجی اہلکاروں، ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔سپریم لیڈر نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی کامیابی ایرانی فوج کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی، جس کے بعد فوج نے شاہی نظام کے اثر سے نکل کر عوام کے درمیان اپنی اصل جگہ حاصل کی۔انہوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں ایرانی فوج کی قیادت کرنے والے شہید کمانڈروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جن میں قرنی، فلاحی، نامجو، فکوری، بابائی، ستاری، اردستانی، صیاد شیرازی سمیت حالیہ شہدا سید عبدالرحیم موسوی اور عزیز نصیرزادہ شامل ہیں۔اپنے پیغام کے اختتام پر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ 40 روزہ جنگ میں ایرانی فوج نے بھرپور دفاع کیا اور خطے میں دشمن تنصیبات پر متعدد کامیاب جوابی کارروائیاں کیں، جبکہ فوج اور پاسدارانِ انقلاب کے درمیان مکمل ہم آہنگی نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…