باکو(این این آئی)آذر بائیجان کا مسافر بردار طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے جس میں سے 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے طیارے کے اندر سے حادثے سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جو اب وائرل ہورہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں بیٹھا ایک مسافر اطمینان کے ساتھ کلمہ پڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں مسافروں کی پریشان کن آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔