موسیقی والے رمضان فانوس کا استعمال حرام قرار ، مصری مبلّغ نے فتویٰ جاری کردیا

9  مئی‬‮  2018

قاہرہ(این این آئی)مصر میں ایک مذہبی مبلغ نے رمضان کے فانوس کی حرمت کا فتوی دیا ہے کیوں کہ ان میں موسیقی ہوتی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق مصری مبلغ سامح عبدالحمید کا کہنا تھا کہ رمضان کے حوالے سے تیار کیے گئے خصوصی فانوس اس صورت میں جائز ہوں گے اگر ان میں موسیقی شامل نہ ہو۔ تاہم اگر یہ موسیقی رکھتے ہیں تو پھر حرام ہیں۔ اکثر علماء کا ان کی حرمت پر اجماع ہے لہذا ان کو نہیں خریدا جانا چاہیے۔ مصری مبلغ نے حوالہ دیتے

ہوئے کہا کہ صحیح بخاری کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلہ اللہ علہہ وسلم کے فرمان میں آتا ہے کہ میری امت کے کچھ لوگ زنا، ریشم، شراب اور آلات موسیقی کو حلال کر لیں گے۔سامح عبدالحمید کے مطابق ماہ صیام کے استقبال میں رمضان سے متعلق زینت کی اشیاء ایک خوب صورت مظہر ہے اور بچّے فانوسوں سے خوش ہوتے ہیں اور ان سے کھیل کر مسرت محسوس کرتے ہیں۔ لہذا جب تک ان میں موسیقی کی آمیزش نہ ہو اس وقت تک یہ جائز ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…