بھارت ریاست راجستھان میں فساد ات پھوٹ پڑے، ،پتھرا ؤاور دکانیں نذرآتش ، 6کاریں،ایک بس ،تجارتی مرکزاوردرجنوں دکانیں جلادی گئیں،ایمرجنسی نافذ

1  اپریل‬‮  2018

جودھپور(آئی این پی) بھارتی ریاست راجستھان میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت12افرادزخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق راجستھان کے ضلع پالی کے جیتارن قصبے میں ہندوں کے مذہبی جلوس پر پتھرا کے بعد فرقہ وارانہ فسادبھڑک اٹھا۔

دونوں فرقوں کی جانب سے نعرے بازی ،پتھرا اور دکانیں نذرآتش کرنے کے واقعات پیش آئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فرقہ وارانہ تشدد میں پولیس اہلکار سمیت تقریبا ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے، علاوہ ازیں 6کاریں،ایک بس ،تجارتی مرکزاوردرجنوں دکانیں جلادی گئیں۔اطلاعات کے مطابق فرقہ وارانہ تشدد کی آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب ہندوں کا مذہبی جلوس قصبہ کے صدر بازار سے گزار رہا تھا کہ اچانک شرپسندوں کی جانب سے جلوس پر پتھرا کیا گیا اس کے بعد دوسرے فرقہ کے لوگ طیش میں آگئے اور جوابی پتھرا شروع کردیا، دیکھتے دیکھتے پورے قصبہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔مختلف علاقوں میں آتشزنی ، لوٹ مار اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔پولیس انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیااور سیکیورٹی فورس کے دستے کثیر تعداد میں تعینات کردیئے۔ حالات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے شرپسندوں کی گرفتاری شروع کردی ۔پالی پولیس آفیسر دیپک بھارگو نے فرقہ وارانہ فساد میں 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ قصبے میں حالات کشیدہ مگر کنٹرول میں ہیں۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…