ٹر مپ کے پاکستان مخالف بیان پر بھارت میں خوشی کے شادیانے ،مو دی کی سب سے بڑی سفا رتی کا میا بی قرار دیدیاگیا،راہل گاندھی پر شدید تنقید

1  جنوری‬‮  2018

نئی دہلی (آئی این پی) بھا رت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے امر یکی صدر ڈو نلڈ ٹر مپ کی جا نب سے پا کستان پر الزا م تر اشیوں کے حوا لے سے ٹوئٹ کو بھا رتی وزیر اعظم نر یندر مو دی کی پا کستان مخا لف مہم کی سب سے بڑی سفا رتی کا میا بی قرار دے دیا۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھا رتیہ جنتا پا رٹی کے تر جمان جی وی ایل نر سیما راؤ کی جا نب سے امر یکی صدر کے پا کستان کے حوا لے سے ٹو ئٹ پر رد عمل جا ری کیا گیا، تر جمان کی جا نب سے ٹو ئٹر پر کہا گیا ہے کہ ڈو نلڈ ٹر مپ کا پا کستان کے

حوا لے سے بیان بھا رتی وزیر اعظم کی سفا رتی کا میا بی ہے، انہوں نے کا نگر یس کے سربراہ را ہو ل گا ند ھی کو بھی تنقید کا نشا نہ بنا تے ہو ئے کہا کہ آ پ کب پا کستان کے حوا لے سے سخت مؤ قف اختیار کر و گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی دی گئی امداد کو بیوقوفی قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کواب کوئی امداد نہیں ملے گی،پاکستان کو15 سال میں33 ارب ڈالر امداد دی لیکن پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا،پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے،افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گاجبکہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو افسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد دنیا کو حقیقت اور فسانے میں فرق بتائیں گے ۔۔پیر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہپاکستان کو15 سال میں33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان کواب کوئی امداد نہیں ملے گی۔ٹرمپ نے الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے،افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے میں معمولی مدد ملتی ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔پاکستان امریکی قیادت کو بے وقوف سمجھتا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی حکام پاکستان پرحقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی نہ کرنے اور دہشتگردوں کی مدد کا الزام لگاتے ہوئے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دیتے آئے ہیں۔دوسری طرف امریکی صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان کا جلد جواب دیں گے، دنیا کو جلد بتائیں گے کہ حقیقت اور افسانے میں کیا فرق ہوتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ دنیا کو حقیقت اور افسانے میں جلد فرق بتائینگے ، امریکہ کو پہلے ہی نومور کہہ چکے ہیں،ٹرمپ کے نومور کی کوئی اہمیت نہیں ہے ،ٹرمپ افغانستان میں امریکہ کی ناکامی پر مایوسی کا شکا رہیں،امریکہ کو پائی پائی کا سرعام حساب دینے کو تیار ہیں،امریکہ کو افغانستان میں طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کی راہ اپنائے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی حالیہ ٹویٹ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں تنا ؤکے باعث سامنے آئے۔گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی قومی سلامتی کی پالیسی جاری کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان، امریکا کی مدد کرنے کا پابند ہے کیونکہ وہ ہر سال واشنگٹن سے ایک بڑی رقم وصول کرتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ جب ہم مسلسل شراکت داری قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ہم ان کے ملک میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی دیکھنا چاہیں گے کیونکہ ہم ہر سال پاکستان کو بڑے پیمانے پر ادائیگی کرتے ہیں لہذا انہیں مدد کرنا ہوگی۔دسمبر میں ہی ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو بتایا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدہ علاقوں میں یک طرفہ اقدام اٹھانے کی خواہشمند ہے جس سے دونوں ممالک کے مفاد میں تعاون کی فضا بحال ہوسکے گی۔امریکی نائب صدر مائیک پینس کی جانب سے بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام آباد کو نوٹس پر رکھ لیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے پر بہت کچھ کھونا پڑے گا لیکن امریکا کے ساتھ شراکت داری پر پاکستان بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے۔بعد ازاں امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو لگتا ہے کہ مبینہ طور پر گرفتار، حقانی نیٹ ورک کے ایک عسکریت پسند تک رسائی کے امریکی مطالبے پر مسلسل انکار سے پاکستان کے امریکا کی جانب رویے کا عکس نظر آتا ہے۔خیال رہے امریکا کی جانب سے پاکستان سے ڈو مور کے مطالبے پر ردِعمل دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ اب وقت ہے کہ امریکا اور افغانستان مل کر پاکستان کے لیے کچھ کریں۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…