’’انشااللہ! پاکستان کے اگلے وزیر اعظم عمران خان کو سالگرہ مبارک!‘‘

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سال 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے عمران خان اورجمائما گولڈ اسمتھ کی راہیں بھلے سے 2004 میں جدا ہو گئی ہوں لیکن طلاق کے بعد بھی جمائما نے اپنے نام کے ساتھ لفظ ’’خان‘‘ جوڑے رکھا اورشاید دلی وابستگی کے باعث ہی وہ ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیتی آئی ہیں جس کا حالیہ ثبوت سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کیس میں منی ٹریل سے متعلق رسیدیں

بھجوانا بھی ہے۔صرف جمائماہی نہیں،عمران خان سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد ان کا خاندان بھی عمران خان کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔ عمران خان کی سالگرہ پرجمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے انہیں نیک خواہشات تو بھیجیں مگر کچھ ایسا لکھا کہ جس پر جمائما کے ردعمل نے سوشل میڈیا پرطوفان کھڑا کردیا۔ سابقہ اہلیہ نے عمران کے مخالفین کو چپ کروادیا۔پانچ اکتوبر کوعمران خان کی سالگرہ پرجمائما کے بھائی بین اسمتھ نے عمران خان کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستان کے اگلے وزیراعظم کو سالگرہ مبارک ہو، انشاء اللہ‘‘۔ٹویٹ تو غیر متوقع تھی لیکن جمائما کا جواب اس سے بھی بڑھ کرتھا، جنہوں نے طنزا اپنی ٹویٹ میں ’’یہودی سازش‘‘ لکھ کر پاکستان میں عمران خان کے مخالفین کو کرارا جواب دے ڈالا۔پی ٹی آئی کے مداح جمائما کی اس ٹویٹ سےخوب لطف اندوز ہوئے، اس کا اندازہ چند ٹویٹس دیکھ کر بخوبی ہوجاتا ہے۔خود بین گولڈ اسمتھ بھی محضوظ ہوئے جب ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے نواز شریف اور ان کے مداحوں کو اچھے سے سمجھا دیا ہے۔عمران خان کے اگلے وزیراعظم بننے کا پڑھ کر کچھ صارفین تو خوب جذباتی ہوگئے اور پی ٹی آئی کے حمایتیوں سے سوال کرڈالا کہ نکاح کے بغیر بھی بھابھی ۔۔ جس کا جواب انہیں یوں ملا کہ’’ تو کیا ہوا؟بھابھی بولنے کیلئے نکاح کرنا لازمی نہیں، ہماری بھابھی یہی ہیں اور ہمیشہ رہیں گی‘‘۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…