نائن الیون کا نشانہ بننے والے ایک شخص کی سولہ سال بعد شناخت

  منگل‬‮ 8 اگست‬‮ 2017  |  13:53

نیویارک(این این آئی)نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی باقیات کو 16 سال کے بعد شناخت کر لیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق سٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلان میں کہا گیا کہ شناخت کیے جانے والے شخص کا نام اس کے خاندان کی درخواست پر ظاہر نہیں کیا جا رہا۔نیویارک کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے مارچ 2015 کے بعد یہ پہلیشناخت کا اعلان ہے۔حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 1641 افراد کو شناخت کیا جا


چکا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاوروں سے مسافر طیاروں کے ٹکرانے کے بعد آتش زدگی اور ان کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں سے 40 فی صد افراد کی شناخت کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا۔ادارے کا کہنا تھا کہ اس سال کے شروع میں ڈی این اے کی زیادہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس تازہ ترین شناخت میں مدد ملی ہے۔

موضوعات:

loading...