جنگی جنون میں مبتلابھارت کا ایک اور سکینڈل سینکڑوں بھارتی فوجی اچانک بیمار ہو کر ہسپتال کیوں پہنچ گئے؟

2  اپریل‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی )جنگی جنون میں مبتلابھارت میں ناقص اور غیر معیاری کھانا کھا کر 400فوجی ہسپتال پہنچ گئے‘109کی حالت تشویشناک ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ میں واقع پالی پورام کیمپ میں فوجی جوانوں نے کھانے میں مچھلی کا سالن کھا یا جو کہ غیر معیاری تھا ،ناقص کھانا کھا کر جوانوں کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی جس پر وقفے وقفے سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں جوانوں کی حالت بگڑ گئی

جس پر انہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بھارتی جوانوں کو غیر معیاری کھانا کھانے سے ڈائیریا کی شکایت ہوئی اور انہیں قے بھی آرہی تھی۔ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جوانوں نے مچھلی کا سالن کھا یا تھا جس کے باعث ان کی حالت بگڑی۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی فوج کے جوان تیج بہادر نے سوشل میڈ یا پر ویڈ یو پیغام جاری کیا تھا جس میں اس نے افسران کے ناروا سلوک اور غیر معیاری کھانے کی شکایت کی تھی ۔‎

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…