نائن الیون کے متاثرہ خاندان نے چپ کا روزہ توڑ دیا ، سعودی حکومت کیخلاف کیا اقدام اٹھا لیا ؟

23  مارچ‬‮  2017

نیویارک(آئی این پی)نیو یارک کی عدالت میں نائن الیون حملے کے متاثرہ خاندانوں نے سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائین الیون کے متاثرہ خاندانوں نے سعودی حکومت پر مقدمہ کردیا ہے ۔ گزشتہ برس ستمبر میں امریکا میں سعودی حکومت پر مقدمے کا قانون پاس کیا گیا تھا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملوں میں سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد کی تھی۔ عدالت انہیں سعودی عرب سے

خون بہا دلوائے۔ گزشتہ برس ستمبر میں امریکی سینیٹ نے نائن الیون پر سعودی حکومت کے خلاف مقدمے کے لیے قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت متاثرہ خاندانوں کو سعودی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی تھی۔سعودی عرب نے قانون کی منظوری پر امریکا کو تمام اثاثے منجمد کرنے اور سرمایہ نکالنے کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔ مگر امریکی سینیٹ کے منظور کیے گئے قانون کو سابق صدر اوباما کی جانب سے ویٹو کیا گیا تھا جسے بعد میں کانگریس نے ویٹو کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…