’’دیکھیں جناب دو نئے دوستوں سے ایک پرانا دوست بہتر ہوتا ہے ‘‘

15  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت اور روس کے درمیان اسلحے کی خریداری سمیت دیگر کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے جس کے تحت روس بھارت کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400ٹریمف دے گا ،دونوں ممالک میں ہیلی کاپٹر تیار کرنے کے 1ارب ڈالرکے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ،بھارت روس سے 11356کلاس کی فریگٹس خریدے گا،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاک روس فوجی مشقوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان برکس کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر سے کہاکہ دو نئے دوستوں کی بجائے ایک پرانا دوست بہتر ہوتا ہے ۔روسی صدر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو بہتر بنارہے ہیں اسکے علاوہ دونوں ملکوں میں فوجی اور تکنیکی تعاون بھی بہتر بنارہے ہیں۔مودی نے کہاکہ بھارت نے روس سے 8نئے جوہری ری ایکٹروں کے حصول کی تجویز دی ہے ۔بھارت ہائیڈو کاربن سیکٹر میں بھی بھارتی موجودگی کو وسعت دے گا۔کے اے 226ٹی ہیلی کاپٹرز فریگیٹس دونوں ممالک کے درمیان طویل پارٹنر شپ کی طویل تاریخ کا نیا باب ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی خریداری سمیت دیگر کئی دفاعی معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے جس کے تحت روس بھارت کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400ٹریمف دے گا ،دونوں ممالک نے ہیلی کاپٹر تیار کرنے کے 1ارب ڈالرکے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ،بھارت روس سے 11356کلاس کی فریگٹس بھی خریدے گا۔بعد ازاں بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے مودی پیوٹن ملاقات پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پیوٹن مودی ملاقات میں دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کی گئی،مودی نے اڑی واقعے پرروس کی مذمت کا شکریہ اداکیا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے گھما پھرا کر جواب دیا کہ رو س سے علاقائی تعاون پر بات ہوئی۔ ،پاک روس فوجی مشقوں بارے سوال پر جے شنکر کتراگئے اورجواب نہیں دیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاک روس فوجی مشقوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔بھارتی ریاست گووا میں پانچ رکنی برکس ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے اس اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہان بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤ ں سے بھی مل رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے موضوع کو اجلاس کا اہم موضوع بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…