بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

اڑی سیکٹر حملہ ، سب کیا سوچتے رہے اور بات کیا نکلی؟بھارتی میڈیا کا بھانڈہ بھارتی فوج نے خود ہی پھوڑ دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا کا بڑا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی۔ جنگ کی باتیں یا جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہو ، بھارتی میڈیا جیسا کوئی نہیں ، پاکستان کے خلاف بے بنیاد ، جھوٹا اور مذموم پروپیگنڈا اْن کی اپنی فوج نے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی آرمی نے اڑی میں دس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی۔ نادرن کمانڈ آفیسر کے مطابق اڑی سیکٹر میں 10 دراندازوں کو ہلاک کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ 10 حملہ آوروں کے مارے جانے کی بے بنیاد خبر میڈیا نے خود بنائی تھی۔ اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا انتہائی غیر ذمہ داری سے غلط حقائق نشر کرتا رہا جبکہ ان کے صحافیوں کے قلم زہر اگلتے رہے اور زبانیں نفرت برساتی رہیں۔ اڑی حملے کے چند دنوں بعد بھارتی میڈیا نے دس دراندازوں کی ہلاکت کی جھوٹی خبر نشر کی تھی ۔

جبکہ کچھ دن قبل بھارتی فوجی حکام کی جانب سے حملہ آوروں کو حملے کے دوسرے ہی روز دفنا دیئے جانے کو بھارتی موقر جریدے ہندوستان ٹائمز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بھارتی اخبار کے مطابق حملہ آوروں کو اتنی جلدی دفنائے جانے سے بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں ،کیونکہ بھارت میں اس سے قبل ہونے والے تمام حملوں کے ملزمان کی لاشوں کو ایک طویل عرصے تک سنبھال کر رکھے جانے کا ریکارڈ موجود ہے۔لیکن اس واقعے کے فوری بعد دفنادیے جانا معنی خیز ہے ۔ دوسری جانب بھارتی حکام کی جانب سے اس بات کی وضاحت بھی جاری کی گئی تھی کہ عوامی رد عمل اور لاشوں کے خراب ہونے کے ڈر سے فوری طور پر حملہ آوروں کو دفنا دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 19 فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اس واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا ، فوج اور سیاست دانوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف محدود پیمانے پر حملہ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا جس کے بعد پاک بھارت حالات میں یکلخت انتہائی سنگینی آگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…