جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایک شخص نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول دیا ، متعدد مسافر بے ہوش ہو گئے

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک شخص نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول دیا ، متعدد مسافر بے ہوش ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیانا ائیر لائنز کی ایک پرواز کے دوران ایک مسافر نے طیارے کے اترنے سے قبل ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔

طیارہ جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو میں لینڈکرنے والا تھا جبکہ ایک مسافر نے اٹھ کر دروازہ کھول دیا جس سے ہوا کے پریشر طیارے کے اندر بڑھ گیا ، مسافروں کو دہشت زدہ کر دیا اور انہوں نے اپنی نشستوں کو پکڑ لیا۔یہ واقع اس وقت پیش آیا جب طیار ہ زمین سے صرف 250میٹر اوپر تھا ایسے میں 30سالہ شخص نے دروازہ کھول کر مسافروں کو سانسیں ہی روک دیں پریشر کے باعث مسافروں سے سانس لینا محال ہو گیا جس کے بعد کچھ مسافر بے ہو ش ہو گئے جبکہ کچھ نے اپنی سیٹوں کو خوف کی حالت میں سختی سے پکڑا ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خوش قسمتی سے دروازہ کھلنے کے باوجود طیارہ بحفاظت اتر گیا اور اس پر سوار 194 مسافر محفوظ رہے۔دروازہ کھولنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور حکام کے مطابق ملزم نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔طیارے میں سوار ایک 44 سالہ شخص نے بتایا کہ دروازے کے قریب موجود افراد بہت زیادہ دہشت زدہ ہوگئے تھے اور وہ ایک، ایک کرکے بے ہوش ہونے لگے۔اس کا کہنا تھا کہ ‘مجھے لگا کہ طیارہ پھٹنے والا ہے اور میں مرنے والا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…