پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ایف آئی اے نے کروڑوں کی انشورنس کیلئے مردہ قرار دی گئی ماں کو زندہ ڈھونڈ نکالا‎

datetime 8  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) بیٹے کی جانب سے بھاری انشورنس کے حصول کے لیے ماں کو مردہ قرار دینے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہے،ایف آئی اے نے کاغذات میں مردہ ماں کو تلاش کر لیا ہے،گزشتہ روز سوات کی رہائشی خاتون سیما کھربے امریکن قونصلیٹ گئی تھیں جہاں انہیں مردہ لکھوایا گیا تھا اور اس موقع پر ایف آئی اے نے انہیں اپنی

حراست میں لیکر جب تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون اپنے عزیز کے ہاں رہائش پذیر ہیں اور انکے بیٹے اور بیٹی نے بھاری انشورنش کے حصول کے لیے امریکہ میں ایک بھاری رقم لے رکھی ہے جو کہ پاکستانی 25کروڑ روپے کے قریب ہے،اس حوالہ سے مذکورہ خاتون نے ایک بیان میں کہا کہ انکا کسی بھی غیر قانونی فعل سے تعلق نہیں ہے اور یہ سب کچھ انکے بیٹے نے کیا ہے اور وہ اس معاملہ میں بے گناہ ہیں،واضع رہے کہ سیما کھربے کے بچوں نے 2011میں ہی کاغذات میں اپنی والدہ کو مردہ قرار دیا تھا تاہم وہ زندہ اور صحت مند ہیں اور اپنے ایک عزیز کے ہاں قیام پذیر ہیں۔دوسری جانب کراچی میں گداگری کے مکروہ دھندے سے منسلک گروہوں کے خلاف پولیس سمیت 10 اداروں کی جانب سے مشترکہ اور بھرپور کریک ڈاؤن کی تیاری کی جارہی ہے، پکڑے گئے گداگروں اور ان کے پاس موجود بچوں کے ڈی این اے بھی کرائے جائیں گے۔اس ضمن میں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بتایا کہ شہر میں گداگری کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، اس مہم میں سندھ حکومت کا سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، روشنی ہیلپ لائن، سیلانی ویلفیئر، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔غلام نبی میمن کے مطابق کراچی میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے مختلف دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…