50 ڈالر کی چوری نے جوانی سے بڑھاپے میں پہنچا دیا ، جانتے ہیں چوری کرنے والے شخص کو کتنے سالوں بعد رہا کیا گیا ؟ جانئے

3  ستمبر‬‮  2019

الباما(این این آئی) امریکا میں ایک بیکری سے چاقو کے زور پر 50 ڈالر چوری کرنے والے سیاہ فام شخص کو 35 سال بعد رہائی مل گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الباما میں ایک مجرم عمر قید کی سزا کاٹنے کے بعد بالآخر رہا ہوگیا تاہم اپنی زندگی کے 35 قیمتی سال اْس نے محض 50 ڈالر کی چوری کے جرم میں کاٹے۔الوین کینراڈ نے 1983 میں 22 سال کی عمر میں اپنے دوست کے ہمراہ چاقو دکھا کر بیکری کے مالک سے 50 ڈالر ہتھیالیے تھے اسے ابتدائی طور پر 3 سال کی قید کی سزا

سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں اس میں توسیع کی جاتی رہی۔معمولی سے جرم کی 35 سال قید کی انوکھی سزا کی وجہ الباما کے عادی سنگین مجرموں سے متعلق قانونHabitual Felony Offender Act ہے جس کے تحت اگر ایک شخص دو سے زائد بار کسی جرم میں ملوث پایا گیا ہے تو اسے طویل ترین سزا دی جاتی ہے۔اس کیس میں بھی الوین کینراڈ کے ساتھ ایسا ہی ہوا، بیکری میں چوری سے قبل اسے ایک گیس اسٹیشن میں بھی چوری کرنے پر پکڑا گیا تھا جس کے باعث الوین کو عادی مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…