دبئی میں شہری نے شادی کے لیے جمع کی ہوئی رقم ڈبل شاہ کو دے دی

10  جون‬‮  2019

دبئی (این این آئی)پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ایک ڈبل شاہ گرفتار ہوا ہے جس نے ایک اماراتی شہری سے محض دو گھنٹوں میں رقم ڈبل کرنے کا کہہ کر ایک لاکھ 20 ہزار درہم ہتھیا لیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ دبئی میں ایک اماراتی شہری نے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار دیکھا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ انتہائی منافع بخش کاروبار کا سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں، محض دو

گھنٹوں میں اپنا سرمایہ ڈبل کریں۔اشتہار دیکھ کر ایک اماراتی شہری نے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کیا تو دوسری جانب سے ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے شخص نے انہیں فرضی کارروبار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے کفیل کی آئل فیلڈ ہے جسے وہ بعض مجبوریوں کے باعث فروخت کرنا چاہتا ہے۔جعل ساز نے اپنے شکار کو گھیرنے کے لیے انہیں دبئی کے ایک بڑے کیفے میں مدعو بھی کیا اور جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی ملاقات ایک اور شخص سے کرائی گئی جس نے فرضی کمپنی کا لائسنس دکھا کر انہیں اس بات پر قائل کر لیا کہ اگر وہ کمپنی کے ذمے ایک لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ ادا کر دیں تو آئل کمپنی کے مالک بن جائیں گے۔اماراتی شہری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے جمع شدہ رقم اس جعل ساز کے حوالے کر دی جس نے انہیں جعلی سند بنا کر دی اور فرضی کمپنی کا لائسنس منتقل کرانے کا کہہ کر نکل گیا۔ انہوں ںے کافی دیر بعد وٹس ایپ پر اسے پیغام بھیجا مگر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جعل ساز نے ان کے نمبر کو بلاک کر رکھا تھا جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے شکایت درج ہونے پر انتہائی مختصر وقت میں ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی روپوش ہو گیا۔ملزم کو عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ایک برس قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو مفرور قرار دے کر گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…