منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ کس ملک کے حکمران کی ہے؟ دلچسپ تفصیلات منظر عام

datetime 8  اپریل‬‮  2015 |

 

news-1428515748-3235_large

لندن (نیوز ڈیسک) کسی بھی ملک میں صدر یا وزیراعظم کا عہدہ اعلیٰ ترین شمار کیا جاتا ہے اور یہ سوال یقیناً دلچسپ ہے کہ انہیں ان کے کام کے بدلے کتنا معاوضہ ملتا ہے اور خصوصاً یہ کہ سب سے زیادہ معاوضہ کس ملک کے سربراہ کو ملتا ہے۔

عالمی سربراہان مملکت کی سالانہ تنخواہوں کے بارے میں جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس فہرست میں سب سے اوپر سنگا پور کے وزیراعظم لی شین لونگ ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 11,36,515 برطانوی پاﺅنڈ (ماہانہ تقریباً ایک کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ ان کے بعد امریکی صدر باراک اوباما کا نمبر ہے جو سالانہ 276522 برطانوی پاﺅنڈ (ماہانہ تقریباً 35لاکھ پاکستانی روپے) کے برابر تنخواہ پاتے ہیں۔ کینیڈا کے سٹیفن ہارپرتیسرے نمبر پر، جرمنی کی اینگلا مرکل چوتھے اور جنوبی افریقہ کے جیکب زوما پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈن کیمرون 143669 برطانوی پاﺅنڈ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سالانہ 20264 برطانوی پاﺅنڈ کے برابر (ماہانہ تقریباً اڑھائی لاکھ پاکستانی روپے) تنخواہ پاتے ہیں۔
ان تمام رہنماﺅں کے برعکس پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالانہ تنخواہ صفر ہے کیونکہ وہ اپنے فرائض بغیر کسی معاوضے کے سرانجام دے رہے ہیں



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…