اسلام آباد کے نواحی علاقے کے تمام سرکاری سکولوں میں کورونا پھیل گیا

10  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد کے نواحی علاقے ماڈل ٹاؤن ہمک کے تمام سرکاری سکولوں میں بھی کورونا پھیل گیا ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر اہتمام چلنے والے سکولز گورنمنٹ ایف جی گرلزجونیئر ماڈل سکول کورین،گورنمنٹ اسلام آباد گرلز ماڈل سکول ہمک ماڈل ٹاؤن گلی نمبر 3،،ایف جی گرلز ماڈل کالج ہمک گلی

نمبر5،اسلام آباد بوائز ماڈل سکوال ماڈل ٹاؤن ہمک،گلی نمبر 3میں پرنسپل،متعدد اساتذہ اورطلبہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات ملی ہیں یہاں پر طلباء کو ویکسین دی جارہی ہیں اور نہ ہی عملے کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا سے مزید 43 افراد چل بسے،1700 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39425 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1786 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13324 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 95239 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16699 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1393 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 565216 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 260150 ہوگئی ہے جب کہ 4442 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 179654 ہے اور 5629 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں

جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19141 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 74433 اور 2122 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10673 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 314 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 46229 ہے اور اب تک 512 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…