سندھ فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن : 9 بڑے ہول سیلرز سیل کردیے

1  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں کھلا آئل اور گھی کی فروخت کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 بڑے ہول سیلرز سیل کردیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے واٹر پمپ اور گول مارکیٹ میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے

نو بڑے ہول سیلرز سیل کیے۔فوڈ اتھارٹی نے 5 ستمبر کو کھلےآئل اور گھی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، سندھ فوڈ اتھارٹی نے سائنٹفک کمیٹی کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہول سیلرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیئے ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مطابق کھلا آئل اور گھی حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہے۔ کراچی، سندھ فوڈ اتھارٹی کا ایمپریس مارکیٹ میں چھاپہ، 2500 کلو مضر صحت گوشت تلف خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 2500 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا تھا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری گوشت فراہم کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ تین ماہ قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہر قائد کے علاقے کورنگی میں زہر آلود مٹھائیاں بنانے والے غیر قانونی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…