دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ایڈز یا سڑک حادثات کی کس وجہ سے نہیں ہوتیں بلکہ۔۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

7  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہیکہ شراب نوشی سے دنیا بھر میں ہر سال 3 ملین افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور یہ تعداد ایڈز اور سڑک کے حادثات میں مجموعی طور پر مرنے والے افراد کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شراب نوشی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں زیادہ تعداد مرد حضرات کی ہوتی ہے اور ہر سال بیس میں سے ایک فرد شراب نوشی کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔یہ ہلاکتیں زیادہ تر نشے میں ڈرائیونگ، تشدد اور بدسلوکی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شراب نوشی مختلف اقسام کی نفسیاتی اور ذہنی بیمارہوں کا سبب بھی بنتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے کہا ہے کہ شراب نوشی کے مضمر اثرات صرف پینے والے پر ہی نہیں پڑتے بلکہ ان کے خاندانوں اور معاشرے پر بھی پڑتے ہیں اور اس سے سرطان اور فالج جیسی بیماریوں کے خدشات میں بھی کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ معاشروں کو کمزور کرنے والی اس بری عادت کے خلاف جنگ کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ شراب نوشی کے سد باب کے لیے بھر پور کوشش کریں اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اس کا استعمال میں کم از کم 10 فیصد تک کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…