اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلز بنانے کا شوق کسے نہیں ہوگا ۔ تقریباََ سب مرد اور عورتیں یہ چاہتے ہیں کہ وہ پر کشش نظر آئیں ، سلم اور سمارٹ نظر آئیں ۔اگر آپ مسلز بنانا چاہتے ہیں تو طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس کا مثالی طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مسلز بنانے اور فالتو چربی سے جلد چھٹکارے کے لیے سخت ورزش اور عام معمول کی غذا میں کمی لانا بہترین طریقہ ہے۔
اس حوالے سے ماہرین نے 40 نوجوانوں کو دو گروپس میں تقسیم کرکے تجربہ کیا۔دونوں گروپس کو کم کیلوریز والی غذا اور مہینے میں چھ روز کی ورزش کے معمول کو اپنانے کی ہدایت کی گئی، جس میں سے ایک گروپ کو دوسرے کے مقابلے میں زیادہ پروٹین کا استعمال کرایا گیا۔محققین نے تجربے کے اختتام پر دریافت کیا کہ جس گروپ کو زیادہ پروٹین کا استعمال کرایا گیا ان کے مسلز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ فالتو چربی بھی کافی حد تک کم ہوگئی۔دوسرے گروپ میں مسلز تو نہیں بڑھے مگر اس میں کوئی کمی بھی نہیں آئی جبکہ چربی کافی حد تک ضرور کم ہوگئی۔
محققین نے تسلیم کیا ہے کہ یہ کافی سخت عمل ہے، ہم بس دیکھنا چاہتے تھے کہ لوگ کتنی تیزی سے بہتر جسمانی ساخت میں آجاتے ہیں، ان کے مسلز بہتر اور فٹنس بہتر ہوتی ہے۔ان کے بقول ورزش خاص طورپر وزن اٹھانا مسلز کو سگنل دیتے ہیں کہ اب اضافہ ہونا چاہئے چاہے کھانے کی مقدار میں نمایاں کمی ہی کیوں نہ کردی جائے۔تاہم انہوں نے زور دیا ہے کہ اس طریقہ کار کو زیادہ طویل دورانیے تک اپاننا نہیں چاہئے اور ایک ماہ سے زیادہ اس پر عمل نہیں کرنا چاہئے۔
اگرآپ اپنے جسم کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو یہ قدرتی طریقہ اپنائیں ماہرین کی شاندار تحقیق سامنے آگئی
18
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں