جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

جمعرات اور جمعہ چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

datetime 13  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کیلئے 2روز کی چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ہندوں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر 13 اور 14 مارچ بروز جمعرات اور جمعہ سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت کا دن ہے، حکومت سندھ نے ہندو برادری کی خوشیوں کو دگنا کرنے کے لئے ہولی پر ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے ایک اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مائنارٹیز کمیشن کا قیام، اقلیتی طلبہ کے لیے مالی معاونت اور اسکالرشپ، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا سہرہ حکومت سندھ کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اقلیتی برادریوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ اور فلاحی منصوبے متعارف کرائے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…