اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی فوج نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 300 مغیوں کو بازیاب کروانے اور موقع پر موجود 33 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بدھ کی رات نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘کسی کو اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے معصوم شہریوں کو سڑکوں پر، ٹرینوں میں بسوں میں یا بازاروں میں اپنے گمراہ کن نظریات اور اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر اور سہولت کاری کے ذریعے معصوم لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کا یہ واقعہ ’رولز آف دی گیم‘ کو تبدیل کر دے گا۔فوج کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 21 مسافر دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے اور ایف سی کے چار جوان ہلاک ہوئے تاہم فوج نے اپنے کسی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔