اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سگریٹ کے نقصانات تو سب ہی بتاتے ہیں مگر اس کے فوائد ۔۔۔۔!

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سگریٹ کا استعمال صرف تمباکو نوش افراد ہی نہیں کرتے بلکہ آپ چاہیں تو اسے پینے کی بجائے کئی طرح کے کاموں میں استعمال کرسکتے ہیں۔
سالگرہ کی موم بتیوں کی جگہ
آپ چاہیں تو موم بتیوں کی جگہ سگریٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔سگریٹ سے تمباکو نکال کر کاغذ میں موم بتیاں ڈال کر ایسا کیا جاسکتا ہے۔
پھول بنانے کے لئے
آپ چاہیں تو سگریٹ کا تمباکو نکال کر انہیں مختلف طریقوں سے خوبصورت بناتے ہوئے انہیں پھول کی شکل دے سکتے ہیں اور یہ دیکھنے میں بہت خوبصورت لگیں گے۔
بک مارک کے لئے
سگریٹ کو کتاب پڑھنے کے دوران بک پارک کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔سگریٹ سے تمباکو نکال کر سگریٹ کو کتاب بھی رکھا جاسکتا ہے۔چونکہ سگریٹ کا کاغذ نازک ہوتا ہے لہذا آپ کو تھوڑی احتیاط سے کام لینا ہوگا۔
جیولری کے طور پر
گوکہ سگریٹ کو جیولری کے طور پر پہننا مشکل ہے لیکن اگرآپ کے دل میں لوگوں کو اس خطرناک چیز کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہو تو یقیناًیہ ایک اچھا طریقہ ہے۔
قوت ارادی جاننے کے لئے
اگر آپ تمباکونوشی کرتے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ سگریٹ کے ذریعے اپنی قوت ارادی جان سکتے ہیں۔سگریٹ کوکسی گلاس کیس میں ڈال کر کمرے میں رکھ دیں اور اپنی عادت کا مشاہدہ کریں ،اگر آپ یہ سگریٹ نہیں پئیں گے تو اس کامطلب ہے کہ آپ کی قوت ارادی مضبوط ہے۔
ڈیکوریشن کا سامان
آپ چاہیں تو کاغذاور سگریٹ کے ذریعے گھرکی ڈیکوریشن کے لئے چیزیں تیار کرسکتے ہیں۔ سگریٹ کا تمباکو نکال کر یہ کام کیا جاسکتا ہے اور یقین جانئے کئی خوبصورت ڈیکوریشن کے پیس بنائے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…