جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے پناہ گزینوں اور ہجرت سے متعلق نئے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق جون 2026 سے مختلف یورپی ممالک میں مرحلہ وار شروع ہوگا۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق اس نئے معاہدے کا مقصد یورپ میں مائیگریشن کے نظام کو زیادہ منظم، تیز رفتار اور مؤثر بنانا ہے تاکہ پناہ کے درخواست گزاروں کے معاملات جلد نمٹائے جا سکیں۔

نئے قوانین کے تحت یورپی سرحدوں پر داخل ہونے والے افراد کی سخت اسکریننگ اور جانچ پڑتال لازمی ہوگی، جبکہ پناہ کی درخواستوں پر فیصلوں کے عمل کو بھی تیز کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی فوری شناخت اور ان کے کیسز کا جلد فیصلہ کرنا ہے۔

معاہدے میں غیر یورپی یونین ممالک کے ایسے شہریوں کی واپسی کے عمل کو بھی سخت اور مؤثر بنایا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر یورپی ممالک میں مقیم ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے نیا ریٹرن فریم ورک تیار کیا گیا ہے اور یورپی یونین کی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست بھی مرتب کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت وہ افراد جو قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کریں گے، انہیں نسبتاً کم وقت میں واپس اپنے ممالک بھیجا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…