ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سرکاری سطح پر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ،

جس کے تحت جدید سکیورٹی فیچرز سے لیس اور ڈیٹا بیسڈ نمبر پلیٹس متعارف کرائی جائیں گی۔حکام کے مطابق نئی نمبر پلیٹس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گاڑیوں کی نگرانی، تصدیق اور سکیورٹی نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔اس سے قبل اپریل 2024ء میں شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس مارکیٹ سے تیار کروانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب دوبارہ سرکاری سطح پر نمبر پلیٹس جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق نئی پلیٹس سکیورٹی فیچرڈ ہوں گی اور ان میں آر ایف آئی ڈی چپ نصب کی جائے گی، جس کے ذریعے گاڑی کی تفصیلات فوری طور پر حاصل کی جا سکیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ آر ایف آئی ڈی بیسڈ نمبر پلیٹس سکینر کے سامنے آتے ہی گاڑی کا مکمل ریکارڈ ظاہر کر سکیں گی، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو گاڑیوں کی چیکنگ اور تصدیق میں آسانی ہوگی۔

اس نظام کے ذریعے مشکوک یا مطلوب گاڑیوں کی نشاندہی بھی زیادہ موثر انداز میں ممکن بنائی جا سکے گی۔ایکسائز حکام کے مطابق ماضی میں نمبر پلیٹس کی تیاری کا کنٹریکٹ مخصوص میٹریل کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث ختم کر دیا گیا تھا تاہم شہریوں کی جانب سے فیس ادا کی گئی گاڑیوں کی پلیٹس مالکان کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں آر ایف آئی ڈی بیسڈ نمبر پلیٹس نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کو دی جائیں گی جبکہ اس منصوبے کے آغاز کیلئے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی)اور محکمہ ایکسائز پنجاب کے درمیان ابتدائی اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…