ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں سرکاری تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 26 مئی سے 28 مئی تک تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔صوبائی حکومت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منگل، بدھ اور جمعرات کے روز سرکاری دفاتر، محکمے اور دیگر سرکاری ادارے تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے، جبکہ ضروری اور ہنگامی خدمات معمول کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ صوبے میں 26 مئی سے 29 مئی تک سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں شامل ہونے سے شہریوں کو مجموعی طور پر چھ دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔

عید کی چھٹیوں کے اعلان کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے اور لوگ خریداری، سفر اور دیگر تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مویشی منڈیوں، بازاروں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر رش میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل تعطیلات کے باعث بین الصوبائی سفر بڑھنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی انتظامات مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…