عمران خان نے آخراپنا فیصلہ سنا دیا، وہ ہے کیا؟ جاننے کیلئے کلک کریں

12  دسمبر‬‮  2014

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ احتجاج کے باعث کوئی شہر بند ہو لیکن ایسا کرنے کے لئے حکومت نے مجبور کیا اور تکلیف کے لئے شہریوں سے معذرت چاہتا ہوں۔

بنی گالہ سے کراچی کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم انصاف ملنے تک جمہوری طریقے سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے، انتخابات میں دھاندلی کے لئے گزشتہ ڈیڑھ سال سے آواز بلند کر رہے ہیں اور اس کے لئے ہم نے ہر قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کیا لیکن جب کہیں سے انصاف نہ ملا تو ہمارے پاس شہروں کو بند کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا، اگر ہم ایسا نہ کرتے تو حکومت پر دباؤ نہ پڑتا اور ان پر جب تک دباؤ نہ ڈالا جائے تو یہ لوگ مذاکرات کے لئے تیار ہی نہیں ہوتے تھے، تکلیف کے لئے لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے 2013 کے اانتخابات میں ایک جرم ہوا اس کی تحقیقات کر کے مجرموں کو پکڑا جائے، جب تک گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو پکڑا نہیں جائے گا تو اگلے الیکشن صاف اور شفاف ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، 1970 کے علاوہ تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن آج تک ایک آدمی بھی دھاندلی کرتے ہوئے پکڑا نہیں گیا، نادرا کے پاس ریکارڈ ہے کہ ایک ایک آدمی نے 50، 50 انگوٹھے لگائے ہیں تو ایسے لوگ مجرم ہیں، انہیں سزا ملنی چاہیئے۔ ہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے 4 ماہ سے پر امن احتجاج کر رہے ہیں جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ رانا ثناء اللہ کتنا بڑا غنڈہ ہے، فیصل آباد میں ہمارے کارکنوں پر حملہ کرنے والے رانا ثناء اللہ کے ساتھ موجود تھے، کل پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو سب کچھ بتاؤں گا، مسلم لیگ (ن) والوں کا خیال تھا کہ تحریک انصاف کا برگر کراؤڈ ہوتا ہے اور ان کے ساتھ عورتیں اور بچے ہوتے ہیں اگر ان پر گلو بٹوں سے حملہ کروا دیا جائے تو یہ لوگ بھاگ جائیں گے لیکن 14 اگست کے احتجاج کے بعد سے پارٹی تبدیل ہو چکی ہے، لوگ اب مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ امید ہے کہ کراچی میں سب کچھ پر امن طریقے سے ہو جائے گا اور اگر فیصل آباد، لاہور یا گجرانوالہ جیسی صورت حال پیدا ہوئی تو پھر اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ میں احتجاج کے لئے پرامن راستہ اختیار کرنا میرا جمہوری حق ہے اور اگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت کا مطالبہ اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ جس ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے تو وہاں لوگ میرٹ کے ذریعے اوپر آتے ہیں، حکمرانوں کا احتساب ہوتا ہے اور جمہوریت میں پیسہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے پاس جانے کے بجائے عوام پر خرچ ہوتا ہے لیکن یہاں جمہوریت کبھی آئی ہی نہیں، سیاست میں چند خاندانوں کا قبضہ ہے، پیسہ عوام پر خرچ نہیں ہوتا، ان لوگوں نے میٹرو پروجیکٹ پر اربوں روپے کی کرپشن کی اور کراچی میں بن قاسم پر جو پاور پراجیکٹ لگ رہا ہے اس کے لئے بھی ان کا فرنٹ مین سیف الرحمان قطر میں بیٹھا ہے، موٹر وے پر بھی یہ لوگ اربوں روپے بنائیں گے، اتنے بڑے بڑے پراجیکٹ بنا رہے ہیں لیکن اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہیں اور نہ ہی دوائیں دستیاب ہیں، آکسیجن نہ ہونے کے باعث بچے مر رہے ہیں، بے روز گاری بڑھ رہی ہے، اسکولوں کے حالات خستہ ہیں۔ جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی کا کوئی فائدہ نہیں ہے صرف چھوٹے سے طبقے کا فائدہ ہے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…