امریکہ ایران کو جوہری پروگرام پر جامع معاہدے کی ڈیڈ لائن میں اضافے پر تیار

24  ‬‮نومبر‬‮  2014

ویانا ۔۔۔۔ امریکہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ اپنے متنازع جوہری پروگرام پر عالمی قوتوں کے ساتھ جامع معاہدے کی ڈیڈ لائن یا حتمی تاریخ میں توسیع پر غور کرے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یہ تجویز اتوار کو آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونے والی بات چیت میں اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کو دی۔
ایران نے جرمنی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک سے پچھلے برس ایک عبوری معاہدہ کیا تھا جسے جنیوا معاہدے کا نام دیا گیا تھا۔اس معاہدے کے تحت ایران نے یورینیئم کی افزودگی کسی حد تک روک دی تھی اور اس کے بدلے اس پر عائد پابندیاں جزوی طور پر نرم کی گئی تھیں۔تاہم اس عبوری معاہدے کے تحت ایران اور چھ عالمی طاقتیں اس سال جولائی تک جامع معاہدہ کرنے میں ناکام رہی تھیں جس کے بعد اس معاہدے کے لیے حتمی تاریخ 24 نومبر مقرر کی گئی تھی۔اب یہ ڈیڈ لائن بھی پیر کو ختم ہو رہی ہے مگر جامع اور حتمی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔ویانا میں مذاکرات میں شریک سفارتکار کہتے ہیں کہ بات چیت میں اب بھی سنگین خلا پائے جاتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اس معاملے پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے نیا عبوری معاہدہ کیا جائے۔فرانس کے وزیر خارجہ لوراں فیبیوس نے کہا ہے کہ’میں بات چیت کے نتیجے کا پہلے سے اندازہ نہیں لگاؤں گا مگر ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ایک اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے آج رات تک کی ڈیڈ لائن ہے مگر ہونا یہ چاہیے کہ یہ عمل مثبت ہو اور ہم امن کے لیے کام کر سکیں۔ اب بھی ایسے اختلافات موجود ہیں جنھیں دور کرنا باقی ہے۔‘بات چیت میں شامل ممالک ایران سے اس بات کا مظاہرہ چاہتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ جوہری اسلحہ نہیں بنا رہا
امریکہ اور جرمنی نے بھی کہا ہے کہ فریقین کے درمیان موجود ’بڑی خلیج‘ کو کم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ’ ہماری مرکزی توجہ معاہدے کے قریب پہنچنے پر ہے لیکن یہ ایک قدرتی بات ہے کہ مہلت سے 24 گھنٹے پہلے ہم مختلف تجاویز پر بات کر رہے ہیں جن میں سے ایک مہلت بڑھانا بھی ہے۔‘اس سے پہلے ایک ایرانی خبر رساں ادارے نے بات چیت میں شامل ایک اہلکار کے حوالے سے بات تھا کہ’ پیر تک کسی معاہدے تک پہنچنا ناممکن ہے۔‘
دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اب بھی بڑے خلا موجود ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا پیر تک کوئی معاہدہ ہوپائے گا یا نہیں۔
امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ’اچھی خبر یہ ہے کہ عبوری معاہدے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کی پیش رفت یقینی طور پر رک گئی ہے تو یہ کامیاب رہا ہے۔ مگر اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم زیادہ مستقل معاہدہ کرپائیں گے؟ اور اب بھی فریقوں کے درمیان خاصے اختلافات ہیں۔‘جب اْن سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کے ساتھ اس معاملے پر کسی مستقل معاہدے کی کانگریس حمایت کرے گی؟ تو اْن کا جواب تھا کہ ’مجھے پورا اعتماد ہے کہ اگر ہم ایک ایسا معاہدہ کرتے ہیں جس کی تصدیق ممکن ہو اور جو یقینی بنائے کہ ایران اس سے پیچھے ہٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو نہ صرف میں کانگریس کو قائل کرسکتا ہوں بلکہ میں امریکی عوام کو بھی سمجھا سکتا ہوں کہ یہی صحیح قدم ہے۔‘ایران میں جوہری پروگرام کے حق میں مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کو ملک کے اندرونی سیاست سے نمٹنا ہوگا اور ’ایران میں وہ حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے بلکہ ایسا کرنے والے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ہیں۔‘گفتگو میں شامل ممالک ایران سے اس بات کا مظاہرہ چاہتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ جوہری اسلحہ نہیں بنا رہا ہے جبکہ ایران کہتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر توانائی سے متعلق ہے۔امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے سنیچر کو کہا تھا کہ’ہم بہت محنت کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم احتیاط سے پیش رفت کر رہے ہیں لیکن ہمارے ہمارے درمیان بڑی خلیج موجود ہے جسے ہم کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔‘جرمن وزیرِ خارجہ فرینک والٹر شٹائن مائر نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اب تک ہونے والی بات چیت کو ’تعمیری‘ قرار دیا لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیں اس حقیقت کو بھی نہیں چھپانا چاہیے کہ ہمارے درمیان بہت سے پہلوؤں پر بڑی خلیج ہے۔‘ویانا میں بی بی سی کی نامہ نگار بیتھنی بیل کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اگر کوئی سمجھوتہ ہو جاتا ہے اس سے مشرقِ وسطیٰ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آ جائے گی۔ویانا میں بی بی سی کی نامہ نگار بتھانی بیل کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اگر کوئی سمجھوتہ ہو جاتا ہے اس سے مشرقِ وسطیٰ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آ جائے گی۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ طرفین مشکل سیاسی فیصلے کر سکیں گے اور بعض مبصرین کے مطابق کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لیے شاید مزید وقت درکار ہو۔دوسری جانب جوہری پروگرامز پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران اپنی مشتبہ فوجی سرگرمیوں کے بارے میں خدشات دو کرے جو کہ اس کے جوہری پروگرام سے منسلک ہو سکتی ہیں۔ایران نے آئی اے ای اے سے کہا تھا کہ وہ اگست تک اس بارے میں تفصیلات فراہم کرے گا تاہم اس نے ایسا نہیں کیا یہاں تک کہ معائنہ کاروں کو ایک اہم فوجی اڈے پارچن میں جانے کی اجازت بھی نہیں دی۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…