تھر کا غم کیا کم تھا سرگودھا کے بچوں پہ کیا بیتی جاننے کیلئے کلک کریں

19  ‬‮نومبر‬‮  2014

سرگودھا۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ اسپتال کے نرسری وارڈ میں ناقص سہولیات کے باعث 8 زیر علاج نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال کی نرسری وارڈ میں گزشتہ رات کے دوران طبی امداد کے لئے لائے گئے نومولود بچوں میں سے8 جاں بحق ہوگئے، دم توڑنے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے جگرگوشے اسپتال میں آکسیجن کی کمی اور دیگر طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث دنیا سے منہ موڑ گئے ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اقبال سمیع نے واقعے کی تصدیق کردی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں، اس وقت بھی نرسری میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ دم توڑنے والے بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں مختلف نجی اسپتالوں سے لایا گیا تھا اور ان کی جان بچانے کے لئے وہاں موجود ڈاکٹروں نے اپنی بھرپور کوششیں کی تھیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…