بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

شو میں سلمان خان کے فین کے انٹری ‘سلمان خان کا بڑا مداح قرار دیدیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’انتم دی فائنل ٹروتھ‘ کی تشہیر کیلئے کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں شرکت کی۔پروگرام کے شرکا نے اداکار سے اپنے من پسند سوالات کیے، ان ہی میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور خود کو سلمان خان کا سب سے بڑا مداح قرار دیا۔

اس شخص نے کہا کہ میں ایک چھوٹا اداکار ہوں جس پر سلمان خان نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔اداکار نے بات جاری رکھی اور شاہ رخ خان کی ایک فلم کا ڈائیلاگ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ صاحب کا ڈائیلاگ کیا ہے؟ جس پر مداح نے جواب دیا کہ بھائی میں آپ کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا، ہندوستان کا صرف ایک بھائی (سلمان خان) ہے، اور میں صرف اسے ہی جانتا ہوں۔سلمان خان نے کہا کہ پر وہ (شاہ رخ خان) اپنا بھائی ہے، تمہارے بھائی کا بھائی کیا ہوا؟ جس پر مداح نے کہا کہ جی وہ بھی میرے بھائی ہیں۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ یہ بات ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ کے بیٹے آریان کی گرفتاری کے وقت سلمان خان نے شاہ رخ کا ہر معاملے میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور ہر کچھ دن بعد شاہ رخ کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھر بھی جاتے رہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…