دیا مرزا کی پْرجوش انداز میں ملالہ یوسفزئی کو ڈگری ملنے کی مبارکباد

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ کی ڈگری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔دیا مرزا نے ملالہ یوسفزئی کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں اْنہوں نے اپنی کانووکیشن کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’اْنہیں گریجویشن کی ڈگری مل گئی ہے۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں

پْرجوش انداز میں ملالہ یوسفزئی کو ڈگری ملنے کی مبارکباد دی۔خیال رہے کہ سال 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والی ملالہ یوسفزئی نے فلسلفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین میں ڈگری لی ہے۔پاکستان کی سابقہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بھی آکسفورڈ سے یہی مضامین پڑھے تھے۔واضح رہے کہ امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے 9 نومبر کو اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ اْن کی اور عصر کی پہلی ملاقات 2018 میں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے۔ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کی تھی، تاہم اب ان کی باقاعدہ گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…