جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں مدعو کئے گئے مہمانوں کی فہرست میں شامل

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا نام کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے 200 مہمانوں میں سے

ایک ہیں۔تاہم، رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی یہ یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ شاہ رخ خان اس شادی میں شریک ہوں۔ذرائع کے مطابق، اس بات کا امکان ہے کہ شاہ رخ خان شادی کی تقریب میں صرف تھوڑی دیر کے لیے شریک ہوں کیونکہ وہ آج کل میڈیا سے دور رہنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں اپنی فلموں کی شوٹنگ بھی دوبارہ شروع کرنی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقے اوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ اداکارہ کا عروسی لباس مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔دوسری جانب ابھی تک کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…