ملک میں تبدیلی لانے کیلئے 5 سال بہت کم ہیں‘ سارہ خان

22  ستمبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)معصوم سی صورت رکھنے والی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے 5 سال بہت کم ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان کے ایک پْرانے انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کی

تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔یہ ویڈیو کلپ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ہے جہاں سارہ خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔سارہ خان نے کہا کہ ’عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی میں کوئی نہیں کرسکا۔اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے اْن لوگوں کو بند کیا ہے جنہیں آج سے پہلے کوئی بند نہیں کرسکا۔اْنہوں نے کہا کہ ’تبدیلی آنے کے لیے بہت وقت درکار ہے، ہمیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ صرف 5 سال کے اندر تبدیلی آجائے گی۔سارہ خان نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے کہیں گئی ہوئی تھی تو وہاں میری ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں سے ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے اْن سے پوچھا کہ آپ اتنے چھوٹے ہوٹل میں کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں جبکہ میں تو اس طرح کے ہوٹل میں رْکنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔اْنہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی رہنماؤں نے جواب دیا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آرڈر ملے ہیں کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں رْکنا ہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے۔سارہ خان نے مزید کہا کہ ’اس طرح ایک طویل فہرست ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت تعریف کی مستحق ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…