ہر انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے ‘زیبا بختیار

31  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی)اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہر انسان کو آسان زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے کیونکہ اپنے مقصد کا تعین کر لینے والے زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں80فیصد لوگ ایسے ہیں۔

جنہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کبھی منصوبہ بندی ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس معمول سے زندگی بسر ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں لیکن جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کسی عمارت کو بنانے کے لئے پہلے نقشہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اسی طرح انسانی زندگی بھی ہے کہ جب لوگ کسی کام کا پختہ عزم کر لیں اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تو ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستان ہر اعتبار سے ایک ایسا ملک ہے جہاں قدرت نے بے پناہ وسائل دے رکھے ہیں ان کو کس طرح اپنے حصول میں لانا ہے یہ کام بہت کم لوگوں کو آتا ہے ۔اگر حکومت صرف سیاحت کی طرف توجہ دینا شروع کر دے تو اربوں ڈالر اس مد میں بھی زرمبادلہ کی صورت میں ہمارے پاس آسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…