جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر اپنی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،متاثرہ بچی نے بیان میں بتایا کہ اس کے والد نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے اور اس کی والدہ کو جان سے مار دیا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے والد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے اور متاثرہ بچی کا بیان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت قلمبند کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انسانیت سوز جرم معاشرتی و اخلاقی زوال کی بدترین مثال ہے۔ ایسے درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچیوں اور خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ مقدمے کی شفاف اورغیرجانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے، متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی و نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے اور ملزم کو سخت ترین سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔ چیئرپرسن نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کے لیے محفوظ پنجاب کا قیام ہمارا عزم ہے، اور ایسے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی، تعلیم اور ذہنی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…