ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سرجن شوہر نے ڈاکٹر بیوی کو انجکشن دیکر قتل کردیا، 6 ماہ بعد گرفتار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2025 |

بنگلور(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ڈاکٹر شوہر نے اپنی ہم پیشہ بیوی کو بے ہوشی کا انجکشن دیکر قتل کردیا، واقعے کے 6 ماہ بعد شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل میں مشرقی بنگلور میں مرنے والی جلد کی ڈاکٹر کارتیکا ریڈی کی موت کا معمہ آخر کار حل ہوگیا، پولیس نے خاتون کے شوہر اور جنرل سرجن ڈاکٹر مہندر ریڈی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق21 اپریل کو ڈاکٹر کارتیکا اچانک بے ہوش ہو گئی تھیں، جس کے بعد ان کے شوہر نے انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا تھا۔ابتدائی طور پر معاملہ کو ”غیر فطری موت” کے طور پر درج کیا گیا تھا، تاہم جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد جن میں کینولا سیٹ، انجکشن ٹیوب اور دیگر طبی آلات موجود تھے، اس نے پولیس کو شک میں ڈال دیا تھا۔فورنزک رپورٹ میں مقتولہ کے جسم میں طاقتور بے ہوشی کی دوا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جو عام طور پر سرجری میں استعمال ہوتی ہے۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کے والد نے 13 اکتوبر کو پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے 14 اکتوبر کو ڈاکٹر مہندر ریڈی کو ساحلی شہر منی پال سے گرفتار کرلیا۔بنگلورو پولیس کمشنر سیمانتھ کمار سنگھ کے مطابق تمام شواہد شوہر کے ملوث ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس نے واقعے کے وقت کسی بھی ممکنہ طبی خرابی کا ذکر نہیں کیا اور بعد میں پتہ چلا کہ مقتولہ کو سکون آور انجکشن دیا گیا تھا، جو بدنیتی پر مبنی عمل کو ظاہر کرتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی طبی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے بیوی کی موت کو قدرتی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ دونوں ڈاکٹر وکٹوریا اسپتال میں تعینات تھے اور ان کی شادی گزشتہ سال 26 مئی کو ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…