بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑنا چاہتی تھی، پریانکا چوپڑا

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے خاوند امریکی گلوکار نک جونس کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑ کر مداحوں کو حیران کردیا۔حال ہی میں امریکی شو ’ٹونائٹ شو ود جمی فیلن‘ میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شرکت کی ۔شو پر میزبان جمی فیلن نے

اداکار کا پریانکا چوپڑا جونس کہہ کر استقبال کیا جس پر پریانکا نے کہا کہ جب بھی کوئی مجھے اس نام سے بلاتا ہے تو میں یہی سوچتی ہوں کہ یہ سب کتنا جلدی اور اس طرح ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ ’یہ کافی بڑی بات ہے، مجھے چند ماہ قبل اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی بڑی بات ہوگی‘۔پریانکا نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑنا چاہتی تھی، کیونکہ ہم ایک فیملی ہیں، میں اس معاملے میں کافی روایتی ہوں‘۔اداکارہ نے واضح کیا کہ نک جونس کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑنے کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ اب ان کی خود کی کوئی شخصیت باقی نہیں رہی ۔پریانکا نے کہا کہ میری آج بھی وہی شخصیت ہے، بس نک میری شخصیت سے جڑ گئے ہیں۔بھارت میں اپنی شادی سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ ’یہ نک کا خیال تھا کہ ہم بھارت میں شادی کریں، وہ چاہتے تھے کہ میں اپنی دلہن کو اس کے گھر سے ہی لے کر جاؤں‘۔پریانکا چوپڑا جونس نے کہا کہ نک جونس ہندو روایت سے کی گئی شادی کے دوران نہایت دلکش نظر آئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…