میں دپیکا کی وجہ سے دنیا میں خود پر فخر کرنے والا شوہر ہوں : رنویرسنگھ

4  فروری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ نے اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے لیے پیاربھرا پیغام لکھتے ہوئے خود کو دنیا کا فخرکرنے والا شوہرقراردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مایہ نازجوڑی رنویراوردپیکا اپنی شادی کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ رنویردپیکا کی تعریف کا کوئی بھی موقع جانے نہیں دیتے اوراس بارانہوں نے اہلیہ کے لیے پیار بھرا پیغام لکھا ہے۔

رنیورکا کہنا تھا کہ دپیکا سب سے زیادہ خوبصورت انسان ہیں جن سے ان کی زندگی میں ملاقات ہوئی ہے، دپیکا کی تعریف کرنا اور احساسات دکھانا ان کے لیے کبھی کبھی بہت مشکل ہوجاتا ہے حالاناکہ اکثر اہلیہ کے لیے تعریفی کلمات کے لیے ان کے پاس الفاظ تک نہیں ہوتے اوریہ سب اس لیے نہیں کیونکہ دپیکا ان کی اہلیہ ہیں۔اداکارنے کہا کہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں دنیا میں دپیکا کے سب سے زیادہ قریب انسان ہوں، جسے میں بہت اچھے سے جانتا ہوں، دپیکا کے اندر ایک کائنات چھپی ہے جس میں محبت، رحم، ہمدردی، خوبصورتی، عقلمندی سب شامل ہے، اورساتھ ساتھ وہ دنیا کی بہترین اداکارہ بھی ہے۔رنویر نے کہا کہ دپیکا نظم وضبط کی ایک مثال ہے، وہ اندرونی طور پر بہت نرم دل ہے، دپیکا کے راستے میں آنے والی کامیابیوں نے وقت کو تبدیل کردیا، وہ ایک عزت کرنے والی خاتون بھی ہے، میں دپیکا کو کہتا ہوں کہ وہ ایک بہترین انسان ہے جو مثبت چیزوں کو پروان چڑھاتی ہے۔ رنویرکا کہنا تھا کہ وہ دنیا میں فخر کرنے والے شوہرہیں، دپیکا واقعی میری زندگی کی روشنی ہے اور دپیکا نے مجھے سب سے اچھا آدمی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…