ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدر ناتھ‘ کے پہلے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر جاری کردیا گیا جس میں ان کے مد مقابل سوشانتھ سنگھ راجپوت
مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ایک منٹ اور 39 سیکنڈ کے ٹیزر میں دونوں اداکاروں کو حادثاتی ملاقات، بڑھتی ہوئی قربت بعدازاں مذہب کی وجہ سے پیش آنے والی پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔صرف ایک دن میں یوٹیوب پر اس ٹیزر کو 38 لاکھ سے زائد بار شائقین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔یہ فلم 7 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔