اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیصل آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ، دیسی مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )فیصل آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی دیسی وبرائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت یں بڑھ گئیں جس کے بعد دیسی مرغی کے گوشت کی قیمت850روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر1100روپے فی کلو گرام اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 370روپے سے بڑھ کر420روپے فی کلو گرام ، دیسی انڈوں کی قیمت380روپے فی درجن سے

بڑھ کر 460 روپے اور برائلر انڈوں کی قیمت 260روپے فی درجن سے بڑھ کر290روپے فی درجن ہو گئی ہے جبکہ برائلر پولٹری چوزوں کے نرخوں میں بھی 100فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولٹری چوزہ پہلے 40سے 45روپے میں دستیاب ہوتا تھا اب اس کی قیمت 80 سے 90روپے فی چوزہ تک پہنچ گئی ہے جس سے برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ کابھی خدشہ ہے۔پولٹری فارمر ز نے بتایا کہ چونکہ سویا بین کی کمی، اس کے نرخوں میں اضافہ، برائلر کی پیداوار میں کمی،لاگت کی زیادتی اورشادیوں کے سیزن کے باعث مرغی کے گوشت کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتاہے اس لئے انہوں نے شیڈز میں زیادہ چوزے ڈالنا شروع کئے ہیں تاکہ مستقبل کی ضرورت کو طلب کے مطابق پورا کیا جا سکے جس کا ناجائز فائد ہ اٹھاتے ہوئے پولٹری مافیانے چوزے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ایک دن کا چوزہ مارکیٹ میں 80سے90روپے میں دستیاب ہو گاتو انتہائی مہنگی خوراک اور دیگر پیداواری لاگت کے بعد مارکیٹ میں آنے کے وقت مرغ کے گوشت کی قیمت میں اضافہ قدرتی امر ہے۔انہوں نے کہاکہ چونکہ سردی کی شدت کے باعث انڈوں کے استعمال میں بھی زبردست اضافہ ہو گیاہے لہٰذا ایگ سیلرز نے بھی انڈوں کی تھوک قیمتیں بڑھادی ہیں جس کے باعث انہیں بھی قیمتوں میں مجبوراً اضافہ کرناپڑاہے۔ انہوں نے ارباب اختیارسے موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…