حکومت کی عوام پر گیس کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

26  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں، یکم نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے گیس 35فیصدکردی جائے گی ۔ مختلف سلیبز کے گیس بلز میں ساڑھے پانچ سو روپے لیکر نو ہزار روپے سے زائد تک کا ا ضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے بری خبر ہے، گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں، یکم نومبر سے

گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی ہوسکتی ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے ریٹ 35 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ گیس ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری تک ہوسکتا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دو سلیب والے گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی نہیں ہوگی، ماہانہ 0.5 ہیکٹا میٹر کیوب استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر کیوبک استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر ریٹ 553 کے بجائے 683 کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر بل 3733 کی بجائے 4295 روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 738 کی بجائے 1000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔دستاویز کے مطابق ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا بل 8016 کی بجائے 10272 روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 4 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 14400 کی بجائے 19495 روپے کرنے کی تجویز ہے، 4 ایچ ایم سے زائد پر ریٹ 1460 کی بجائے 2000 روپے ، ماہانہ 4 ایچ ایم سے زائد پر بل 25494 کی بجائے 34622 روپے کرنے کی تجویز ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…