یورپی ایجنسی کی سفری پابندیوں سے قومی ائرلائن کو اربوں روپے کا نقصان، مزید ایک سال کی پابندی لگا دی گئی

8  اپریل‬‮  2021

کراچی(این این آئی)ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث عائد سفری پابندیوں سے قومی ائرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق یورپی ایجنسی کی جانب سے ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث عائد پابندیوں سے قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق سفری پابندی سے ماہانہ دو ارب 20

کروڑ اور 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 19 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سفری پابندیوں کے باعث یورپ کی 58 پروازیں ہفتہ وار متاثر ہوتی رہیں، جن میں ہفتہ وار انگلینڈ کی 46 اور دیگر یورپی ممالک کی 12 فلائٹس شامل ہیں۔واضح رہے کہ سول ایویشن کے ناکافی حفاظتی انتظامات کی وجہ سے گزشتہ سال یہ سفری پابندیاں عائد ہوئی تھیں، جب کہ ایئسا نے پائلٹس کے جعلی لائسنس اور کراچی حادثے کے بعد سول ایویشن کا اجازت نامہ معطل کیا تھا۔یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی پر فضائی حفاظتی اقدامات کونظر انداز کیے جانے پرعائد پابندی کو مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔EASA کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فلائٹ اسٹینڈرڈ، ریگولیٹری، ایئر ویری فیکیشن اور لائسنسنگ کے حوالے سے تفصیلی وضاحت طلب کی گئی۔ بارہ صفحات پر مشتمل سوالنامے کا مقصد سوی ایوی ایشن کو کیٹیگری 1 میں واپس لانا ہے۔پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو جاری کیے گئے مراسلے میں سول ایوی ایشن کا اجازت نامہ مستقل بنیادوں پرمنسوخ کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے

حفاظتی اقدامات پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے، جو کہ سی اے اے کی بین الاقوامی درجہ بندی میں تنزلی کا اشارہ ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطابق یورپی یونین ایئر سفیٹی، ایجنسی سول ایوی ایشن پر عائد عارضی پابندی کو مستقل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، تاہم کورونا کی وجہ سے ہونے والی سفری پابندیوں اور غیر

معمولی حالات کے پیش نظر فی الوقت سی اے اے کا اجازت نامہ منسوخ نہیں کیا جا رہا ہے ۔یاد رہے کہ فلائٹ آپریشنز میں موجود حفاظتی خامیوں کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پرگزشتہ سال پابندی عائد کی تھی۔ تاہم ایک سال بعد بھی سول ایوی ایشن فضائی اور زمینی آپریشنز میں موجود حفاظتی خامیوں کو دور کرنے میں ناکام رہی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…