ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ،160روپے کی سطح سے نیچے آگیا یورو کی قیمت بھی گر گئی ، برطانوی پائونڈ کی قیمت میں مزید اضافہ

1  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی )مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر مزید 50پیسے کی کمی سے160روپے کی سطح سے نیچے آگیاجبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزسوموار کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 159.35روپے اورقیمت فروخت159.45روپے مستحکم رہی جب کہ

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سے159.80روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے 160.30روپے سے گھٹ کر159.80روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے188.80روپے سے گھٹ کر188.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت بغیر کسی تبدیلی کے190.50روپے برقرار رہی جب کہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید210روپے سے بڑھ کر210.50روپے اور قیمت فروخت212روپے سے بڑھ کر212.50روپے ہوگئی۔دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغازمنفی زون میں ہوا اور سرمایہ کار ملتان میں اپوزیشن جماعتوں کے اجتماع کے نتیجے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے پیش نظرسرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40669پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع ہونے کے باعث ریکوری آئی جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور آخر تک یہ رجحان غالب رہایہاں تک کہ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 261.73پوائنٹس کے اضافے سے41068.82پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس121.69 پوائنٹس کے

اضافے سے 17281.51پوائنٹس پر اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس129.86 پوائنٹس کے اضافے سے28849.46 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 368کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 230کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،122میں کمی اور 16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی

سرمایہ کاری مالیت75کھرب19ارب25کروڑ85لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب53ارب51کروڑ12لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان،وائتھ پاکستان،آئی لینڈ ٹیکسٹائیل ،پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے جس میں نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت59.99 روپے کے اضافے سے6589.99 روپے ہوگئی اوروائتھ پاکستان32.75روپے کے اضافے سے1140 ہوگئی جب کہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 119روپے کی کمی سے1481روپے ہوگئی اورپاک ٹوبیکو 40روپے کی کمی سے1500روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…