پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ستا تیل کتنے مہینوں تک دستیاب رہ سکتاہے؟عالمی ماہرین نے بتا دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )بین الاقوامی منڈی میں اس وقت خام تیل کی قیمتیں انتہائی کم سطح ہر ہیں اور یوں عالمی معیشت، جو کرونا وائرس کے سبب پہلے ہی انتہائی مندی کا شکار ہے، یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔ خاص طور پر تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے لئے جن کی معیشت کا بیشتر انحصار تیل پر ہوتا ہے۔انرجی کے شعبے کے ممتاز تجزیہ کار فرحان محمود نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ

یہ صورت حال دو باتوں کے امتزاج کے سبب پیدا ہوئی۔ اوّل روس اور سعودی عرب کے درمیان اس شعبے میں مقابلہ اور دوسرے کرونا وائرس کے سبب عالمی منڈی میں تیل کی طلب میں کمی جس کے باعث ایک جانب تو تیل پیدا کرنے والے ان ملکوں کا مارکیٹ شیر بڑھ گیا جو اوپیک کے ممبر نہیں تھے اور دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں۔ایک اور ماہر معاشیات اور شکاگو یونیورسٹی میں مارکٹینگ کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر بخاری نے کہا کہ روس کو اپنی معیشت کے اعتبار سے اپنا تیل 40 ڈالر فی بیرل پر فروخت کرنے میں فائدہ نظر آیا، چنانچہ اس نے منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے کے لئے اپنے تیل کی یہ ہی قیمت مقرر کی، جب کہ سعودی عرب سمیت اوپیک کے رکن ممالک 80 ڈالر فی بیرل پر اپنا تیل فروخت کر رہے تھے۔لیکن روس کے تیل کی کم قیمت کے جواب میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل تک گرا دی۔ دوسری جانب کرونا کے سبب پروازیں بند ہونے سے تیل کی ایک سو ملین بیرل یومیہ کی کھپت کم ہو کر 80 ملین بیرل پر آ گئی اور یوں عالمی منڈی میں کم طلب اور زیادہ رسد کے سبب تیل کی مقدار سرپلس ہو گئی جس سے یہ بحران پیدا ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…