عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے باہر نکلنا ہوگا  ٹیکس ماہرین نے حکومت کو کیا  کرنے کا مشورہ دیدیا

17  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)اپنی پالیسیاں بنانے کیلئے سب سے پہلے عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے باہر نکلنا ہوگا جس کیلئے کسی طرح کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے،زمینی حقائق کی بجائے آئی ایم ایف کی ڈائریکشن کی وجہ سے معاشی پالیسیاں سود مند ثابت نہیں ہو رہیں، دوسری ترمیم آرڈیننس 2019سرمایہ کاروں کے لئے شکنجہ ہے جس سے فائدے کی بجائے نقصان ہوگا، پاکستان کے تمام شعبوں میں

پوٹینشل ہے جس سے ہماری معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان ٹیکس بار کے  سینئر نا ئب صدر قاری حبیب الرحمن زبیر ی،لاہور ٹیکس بار کے صدر خرم شہباز بٹ، سینئر چا رٹرڈ اکاونٹنٹ محمد اویس ،چیئرمین کو ارڈی نیشن کمیٹی کیپ لا ہو ر ٹیکس با رسید حسن علی اور دیگر نے ’’ ٹیکس قوانین ، پالیسیاں اور معیشت ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر پا کستان ٹیکس با ر کے سابق صدر سر ور نعیم شاہ،صدر بز نس فر ینڈز آف اکنا مک اینڈ بز نس ریفا رمز کا شف انور،نا ئب صدر پاکستا ن ٹیکس با ر سہیل اخترسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ  نتائج حاصل کرنے کے لئے زمینی حقائق کے مطابق لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسیاں تریب دینا ہوں گی لیکن بد قسمتی سے عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل میں ہونے کیو جہ ہماری پالیسیاں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کار اور کاروبار کرنے والے خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں ۔اگر معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنا ہے تو ہمیں خالصتاًااپنی پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی اور اس کیلئے سب سے پہلے غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی لیکن بد قسمتی سے اس کے لئے عملی طو رپر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔صرف قرضوں کے مارک اپ کی ادائیگی بڑا کارنامہ نہیں بلکہ پیٹ کا ٹ کر قرضے اتارنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ حکومت ٹیکس پا لیسیوں اور ٹیکس قوانین کے لئے اسٹیک ہو لڈرز سے مشاورت کرے ۔سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جبکہ مہما نوں میں شیلڈ اور سو ینئر ز بھی تقسیم کئے گئے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…