پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گر گیا، سرمایہ کار پریشان

17  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس35500،  35400،35300اور35200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے77ارب80کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.67فیصدکم جبکہ68.01فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی، بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس 35624پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس35109پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری دیکھی گئی،جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس404.13پوائنٹس کمی سے35168.82 پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکو مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،236کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب80کروڑ24لاکھ83ہزار373روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب73ارب23کروڑ55لاکھ96ہزار48روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر12کروڑ81لاکھ36ہزار310شیئرز کاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ97لاکھ40ہزار660شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے جوبلی لائف انشورنس کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت7.63روپے اضافے سے270.00 روپے اورداؤدلاء کے حصص کی قیمت5.43روپے کمی سے193.43روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت97.01روپے کمی سے6989.99روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت35.13روپے کمی سے1063.51روپے ہوگئی۔

پیرکومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ38لاکھ19ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت38پیسے اضافے سے26.38روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ13لاکھ76ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سے17.75روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس209.25پوائنٹس کمی سے16594.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس759.97پوائنٹس کمی سے56304.58پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس282.22پوائنٹس کمی سے25657.52پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…