ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کاملک بھر میں اطلاق کون کون فائدہ نہیں اٹھا سکے گا؟

15  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق ‘ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019’ پر دستخط کردیے۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہوگیا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم کا اطلاق 30جون 2018تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا۔اسکیم کے تحت اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا اور جرمانہ ادا کر کے 30 جون 2020تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ جائیداد

یا اثاثوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔کمیشن یا جرائم سے حاصل کیے گئے اثاثہ جات یا رقوم رکھنے والوں، سونا، ہیرے جواہرات اور پرائز بانڈز رکھنے والوں پر بھی اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ایمنسٹی اسکیم کے مطابق اثاثہ جات کا اعلان صرف 30 جون 2019 تک کیا جاسکتا ہے اس کے بعد خفیہ اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے جاسکتے، 30 جون کے بعد اعلان کردہ اثاثہ جات پر جرمانہ ادا کر کے اسکیم سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…